نئی دہلی میں مسلمانوں پر زمین تنگ ،25مکانات مسمار

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی۔ نئی دہلی میں مسلمانوں کے 25 گھر مسمار کر دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

بھارتی حکام نے ایک اور غنڈہ گردی کی کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں مسلمانوں کے مکانات کی ایک بڑی تعداد کو مسمار کر دیا ہے۔دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فتح پور بیری میں انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے گھر گرائے۔ خواتین دہائیاں دیتی رہیں لیکن حکام نے ایک نہ سنی اور مکانات منہدم کرنے سے پہلے ضروری سامان بھی لینے نہ دیا گیا۔

دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے کی مدد کرنے والی پولیس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انہدام کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی حکام ایسے قوانین اور پالیسیاں اپنا رہے ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر مبنی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں