منگچر،لیویز کی کارروائی، دو مبینہ چور گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

منگچر (انتخاب نیوز) ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری نے لیویز کاروائی کے حوالےسے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن 28 اکتوبر کو ترک علی لانگو نامی شخص نے اطلاعی رپورٹ دی کہ 27 اور28 اکتوبر کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے شپچ میں نصب واٹر سپلائی اسکیم کے 50 کے وی ٹرانسفارمر کوئل اور ایل ٹی چرا کرلے گئے ہیں اس اطلاع پر ملزمان نامعلوم الاسم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی کی خصوصی ہدایت پر میجر رسالدار لیویز علی اکبر مینگل کی نگرانی میں نائب رسالدار میرخان لانگو ، دفعہ دار حاجی عبدالستارلہڑی ، دفعہ دار سکندرخان مینگل دیگر لیویز فورس کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر آج کھڈکوچہ لیویز کے تعاون سے کھڈکوچہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سرفراز ولد مستی خان قوم سمالانی سکنہ سربند اور حسیب اللہ ولد عزیز خان قوم سمالانی سکنہ سردارکوٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ایل ٹیز برآمد کرلیا گیا ملزمان نے اس چوری کے واردات کے علاوہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں