پہلے بھی کہا ہے عمران خان کے رجیم چینج الزامات میں کوئیصداقت نہیں ہے،امریکا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکومت کی تبدیلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی متعدد بار واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ان بے بنیاد پروپیگنڈے، مس انفارمیشن یا ڈس انفارمیشن کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دے گا۔ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن آئینی اور جمہوری اصولوں پر عمل در آمد کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں