بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

حمید آباد:صحبت پور میں 7سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر کھوسہ نے بچے میں میں پولیو وائرس کی تصدیق کرلی۔صحبت پور میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی سات سالہ متاثرہ بچہ سلیم مرھٹہ میں پولیو وائرس کی تصدیق پولیو کے شکار ہونیوالے بچے کا تعلق یوسی خدائیداد سے ہے چند دن پہلے بچے میں یو سی ایم او نے پولیو مہم سے پہلے بچے کے گھر جاکر چیک اپ کیا جس کے بعد پولیو کی علامات ظاہر ہونے سے حکام بالا کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس کے بعد محکمہ صحت نے بچے کے سیمپلز لیکر ٹیسٹ کیلئے WHOاسلام آباد کو بھجوائے تھے اور ٹیسٹ کے بعد رپورٹ میں بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے والد کے مطابق بچے کو5 سال تک پولیو کے قطرے بھی پلائے ہیں اور چند دنوں سے ٹانگوں میں شدید درد کے باعث ڈاکٹرز کو بھی بتایا تو ڈاکٹرز نے اس کا معائینہ کیا جس کے بعد ان کے مطابق بچے کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھی اور ٹیسٹ وغیرہ کیا گیااور ڈاکٹرزسے پتا چلا ہیکہ میرے بیٹے کو پولیو وائرس ہے میری حکومت سے اپیل ہیکہ میرے بیٹے کا علاج کرایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں