نواحی علاقہ شیریں آب جدید دور میں بھی موبائل سگنلز سے محروم

مستونگ:نواحی علاقے شیریں آب کے قبائلی رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر مستونگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیریں آب میں موبائل فون ٹاور نصب کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیریں آب کے اکثر لوگ زمینداری،کھیتی باڑی اور گلہ بانی سے منسلک ہیں اس جدید دور میں ہر جگہ موبائل فون کی سہولت موجود ہے لیکن شیریں آب میں موبائل فون سنگل نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو اپنی تیار فصلیں مارکیٹ تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسکے علاوہ مقامی لوگوں کو اپنے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے روابط میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے شیریں آب کا علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے یہاں کے اسکول اساتذہ و میڈیکل اسٹاف کو بھی موبائل فون کے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ و موبائل فون کمپنیز کے حکام سے شیریں آب میں دو سے تین موبائل فون ٹاور فوری طور پر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں