فیفا ورلڈ کپ ,مراکش کو شکست ، فائنل میں فرانس اور ارجنٹائن مدمقابل
دوحہ(انتخاب نیوز)فیفا ورلڈ کپ2022میں بہترین کا کھیل کا مظاہرہ کرنے والی مراکش کی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کے مقابلے میں اپنی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور 2گول سے شکست کے بعد مقابلے سے باہر نکل گئی۔فرانس کی ٹیم نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کرلی۔مراکش نے سکور برابر کرنے کے لئے تابڑ توڑ حملے کئے لیکن ناکام رہے۔فرانس کی دفاعی لائن نے مراکش کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا۔ دوسرے ہاف میں فرانس نے ایک اور گول کر کے اپنی برتری کو مستحکم کردی میچ کے آخری لمحات میں مراکش نفسیاتی دباؤ میں آئیں اور اپنی روایتی کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکی۔فائنل میچ میں فرانس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔شکست پر مراکش کے شائقین زور قطار ررہے تھے۔سیمی فائنل میں فرانسیسی صدرمیکرون بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


