نواز شریف کو ا قتدار سے دوری کا مرض لاحق ہے‘فردو س عاشق اعوان

لاہور: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو آج کی بجائے ماضی میں اپنی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کرتے تو آج پنجاب میں لاوارث نہ ہوتے‘ نواز شریف کو ا قتدار سے دوری کا مرض لاحق ہے جس کا دنیا کے کسی معالج کے پاس علاج نہیں‘ عورت مارچ پر کوئی قدغن نہیں تاہم مارچ کرنے والی خواتین کو سوچنا ہوگا کہ ان کے مارچ کے پیچھے کسی اور کا ایجنڈا تو نہیں۔ حکومت خواتین کو آئینی قانونی سیاسی سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا چاہتی ہے‘ موجودہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے‘ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق دنیا میں پاکستان کے روشن چہرہ کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ثقافت اسلامی اقدار اور تہذیب و تمدن کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں‘فلم انڈسٹری سے جڑے تمام مسائل کو کونسل آف کامن انٹرسٹ میں زیر بحث لا کر ایک متفقہ سنسر بورڈ بنانے جا رہے ہیں تا کہ فلم کی سنسر شپ کے حوالہ سے مسائل کو حل کیا جا سکے‘حکومت فلم انڈسٹری کے بعد اب سینما گھروں کو بھی انڈسٹری کا درجہ دینے جا رہی ہے۔وہ ہفتہ کے روز پریس انفارمیشن کے دفتر میں فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن فلم ایگزبیٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں