سپین میں کشتی الٹ گئی، 13افراد ہلاک
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کے جنوبی ساحل پر کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشتی میں 45مسافر سوار تھے جن میں سے 24کو بچا لیا گیا جبکہ 8افراد لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار 45مراکشی سپین کے شہر لاس پاماس جا رہے تھے۔ کشتی کو حادثہ روانگی کے 10منٹ بعد پیش آیا تھا۔
Load/Hide Comments


