کوہلو،آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوہلو (انتخاب نیوز)آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شہریوں کی چیخیں نکل گئی 20 کلو آٹا 3000 ہزار سے 3200 روپے تک فروخت ہونے لگا ضلع کوہلو میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں فائن آٹا فی کلو 155 سے 160 روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ چکی 160 سے 170 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے یوٹیلیٹی اسٹورز میں 20 کلو آٹا تھیلہ 2700 روپے میں فروخت ہونے لگا حکومتی اسٹال غائب ہیں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے ضلعی انتظامیہ خاموش خواب خرگوش کی نیند میں سورہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزمہنگے داموں آٹا بلیک میں فروخت کررہے ہیں جبکہ دیگر خوردنی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے وزیراعلی بلوچستان کے ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ خوردنی اشیا کے نرخ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں