ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں، ہماری خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں، ہماری خواتین نے عالمی سطح پر بھی اپنی قابلیت کو منوایا ہے۔ اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کومنانے کامقصد خواتین کوبرابرحقوق اورمواقع دینے کے عزم کااعادہ کرنا ہے، ہماری خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں، ہماری خواتین نے عالمی سطح پر بھی اپنی قابلیت کو منوایا ہے ، انہوں نے کہا کہ خواتین کو یکساں مواقع اورساز گارماحول فراہم کرکے ہی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، ہم وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔
Load/Hide Comments