امریکی دوا ساز کمپنی کا ذیابیطس کی انسولین کی قیمت میں کمی کا اعلان

واشنگٹن :امریکی دوا ساز کمپنی ایلی للی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول ترین قسم کی انسولین کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی کرے گی۔ برسوں سے اس انسولین کی قیمت بلند رہی ہے۔ اس دوران لاکھوں امریکیوں کو ذیابیطس نے متاثر کیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ برسوں میں انسولین کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اس دوران انسولین کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈیاناپولس میں قائم دوا ساز کمپنی ایلی للی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ کمپنی کے اقدامات اپنے انسولین کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور ان امریکیوں کی مدد کے لیے ہے جو صحت کی دیکھ بھال کے پیچیدہ نظام کے ساتھ جدوجہد کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں