بلوچستان، پلازمہ کے ذریعے کورونا کے مریضوں کاعلاج شروع

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے غیر معمولی پیش رفت ہوگئی، ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے دو مریضوں کا پلازمہ کوویڈ 19 کے دو مریضوں کو لگا دیا گیا ڈائریکڑ جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے غیر معمولی پیش رفت کی ہے پلازمہ کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے اور ابتدائی طور پر دو مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا ہے دونوں مریضوں میں مثبت پیش رفت دیکھنے کو مل رہی ہے علاج کے اس طریقہ کار کے تحت پلازمہ کولیکشن ریجنل بلڈ سینٹر میں ہوگی اور طبی پروسیجر مکمل کرکے شیخ زید اسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال، و دیگر مخصوص اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا کامیابی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سطح پر اس طریقہ علاج کی ترویج اندرون بلوچستان کی جائے گی پلازمہ کے ذریعے علاج کے لئے باہر سے آنے والے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کو بھی ٹرینڈ کرے گی ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے علاج میں خاصی پیش رفت حاصل کی ہے اور انشاء اللہ جلد مزید اچھی خوشخبری ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں