جاسوسی کا الزام: دو پاکستانی سفارتکاروں کو انڈیا سے نکلنے کا حکم

انڈین حکومت کے ایک بیان کے مطابق نئی دلی نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

حکومت نے ان دونوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی سرگرمیاں سفارتی آداب کے خلاف تھیں۔

انڈین حکومت نے دلی میں موجود پاکستان کے سفارتی نمائندے کو پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی مبینہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک احتجاجی نوٹ بھی لکھا ہے۔

اب تک پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں