سندھ: کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

کراچی: ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد خطرناک شرح سے بڑھ رہی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں اب تک 1128 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، دس سال سے کم عمر بچوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے۔ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہونے تک خواتین میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح 28 فی صد ہے۔انہوں نے بتایا کہ بازاروں میں خریداری کی وجہ سے خواتین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 86 مریض ہیں اور50 سال سے زائد عمر کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد50 سال سے زائد عمر والے افراد کی ہے۔ 61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 افراد کورونا سےجاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 51 سے 60 سال کے درمیان کے 153 افراد کی کورونا سے اموات ہوئیں۔ 71 سے 80 سال کی عمر کے 82 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ 41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔سندھ میں 81 سے 90 سال کی عمر کے 32 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ 31 سے 40 سال کے 28 افراد کی کورونا وائرس موت واقع ہوئی۔ 21 سے 30 سال کے 12 نوجوان کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق 11 سے 20 کے 8 اور ایک سے 10 سال کے 2 بچے بھی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران ہوئی ہیں۔ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا سے متاثرہ80 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جاں بحق ہوئے۔ کراچی میں 59 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں