سوراب میں حاجیکہ پبلک لائبری کا تین روزہ کتب میلہ ختم، سیکڑوں کتب فروخت
سوراب ( پ ر) حاجیکہ پبلک لائبریری کمیٹی سوراب کی جانب سے سوراب میں تین روزہ کتب میلے کا کامیابی سے اختتام ہوگیا۔ اہل سوراب نے سیکڑوں کتابیں خرید کر کتب دوستی کا ثبوت پیش کیا۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کامیاب کتب میلہ منعقد کرنے میں کمیٹی حاجیکہ پبلک لائبریری کمیٹی کے دوستوں کی جدوجہد سمیت سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی جانب سے بھر پور رہنمائی و تعاون شامل تھا۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کتب میلے میں ڈی ایس پی سوراب محمد یوسف ریکی، تحصیلدار شیر دل قلندرانی، پرنسپل اسلامیہ اسکول سوراب عبدالغفور صاحب کی خصوصی شرکت و حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سوراب کے عوام سمیت طلبہ، اساتذہ اور سیاسی و سماجی شخصیات آئندہ بھی علم دوست سرگرمیوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کرکے کتاب و علم دوست ماحول کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments


