آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں، سب چھوڑ جائیں پھر بھی جس کو ٹکٹ دوں گا وہ جیتے گا، عمران خان
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جب تک حوصلہ ہے آپ کا کپتان کھڑا ہے، آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں، ہار ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، قوم سے کہتا ہوں کسی صورت ہار نہیں ماننی۔ سارے چھوڑ دیں تحریک انصاف، پھر بھی میں جس کو ٹکٹ دوں گا وہ جیتے گا۔ قوم سے کہتا ہوں یہ برا وقت ہے اور اللہ کا ایک نظام ہے، اس میں ہمیں صبر کرنا چاہیے، قوموں کی زندگیوں میں یہ مشکل وقت آتے ہیں، دلبرداشتہ نہیں ہونا۔ معزز ججز صاحبان اللہ جن لوگوں کو ذمہ داری دیتا ہے ا±ن پر امتحان بھی بڑا ڈالتا ہے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ رہی سہی جمہوریت بچائیں، ہمیں اس وقت کوئی اور ا±مید نظر نہیں آرہی۔ میں سلام پیش کرتا ہوں لیڈر شپ کو جو تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں لیکن بالفرض اگر سب بھی چھوڑ دیں تو میں آج بتا رہا ہوں جسے میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ دوں گا وہ انشا اللہ جیتے گا۔ شیریں مزاری جیسی نظریاتی، محب وطن اور محنتی سیاستدان کیساتھ جو ہوا اس سے پاکستان کی جمہوریت اور سیاست کو نقصان ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ الیکشن کمیشن نگراں حکومت ملی ہوئی ہیں، سب پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں تو پھر کیوں الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کے گھوڑے میں جتنا مرضی پھونک بھر دیں اسے گرنا ہی ہے، مجھے باہر کرتے کرتے یہ تو ہمارا ملک تباہ کررہے ہیں، جو لوگ فیصلے کررہے ہیں انہیں نظر نہیں آرہا کہ ملک ڈوب رہا ہے، ہم نے تو بہت کوشش کی بات کرنے کی یہ کہتے تھے اکتوبر میں الیکشن کرائیں گے۔ مذاکراتی کمیٹی کو سمجھا دیں میرے بغیر پاکستان بہتر ہوجائے گا میں پیچھے ہٹ جاﺅں گا۔


