کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز عازمین حج کو لے کر حجاز مقدس روانہ
کوئٹہ : کوئٹہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایرلائن PK 1311 150عازمین حج کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور بلوچستان شاہینہ کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے لا رہی ہے۔اور بلوچستان کے یہ عازمین حج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بن کر جاریے ہیں اور وہ اپنے ملک کا وقار اور نام کو بلند رکھے اور اپنے پیارے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کریں پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور بلوچستان شاہینہ کاکڑ نے کہا کہ اس سال بلوچستان سے کل تقریبا 9 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔جسکے لئے 27 فلائٹ کوئٹہ سے کراچی اور پھر وہاں سے حجاز مقدس روانہ ہونگے۔پہلی حج فلائٹ آپریشن تقریب میں ڈائرکٹر حج بلوچستان غلام الیاس جعفر ، سیکرٹری مذہبی امور ندیم الرحمن،مینیجر ائرپورٹ عبدل غفار میاں خیل ، صدر حج عمرہ ایسوسی ایشن سید ادو آغا ،سٹیشن مینجر اے دمڑ ، ائرپورٹ مینجر مظہر ملک اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔