پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہورہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں۔حملوں میں ملوث شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے، سوشل میڈیا پر خواتین پر تشدد کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔سرکاری ٹی وی کو دےئے گئے ایک انٹرویو میں وفاق وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ، سوشل میڈیا پر خواتین پر تشد د کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ہمارے معاشرے میں خواتین کا بہت احترا م کیا جاتا ہے۔ جوانسانی حقوق کے چیمپیئن بنتے ہیں انہوں نے کبھی اپنے ملکوں میں خواتین کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج دہشتگردوں کا سامنا نہیں کر سکتی پاک فوج واحد فوج ہے جس نے دہشتگردوں کا سینہ تان کر مقابلہ کیا ہے ۔دہشتگردوں سے لڑنا کوئی آسان کا م ہے؟پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے ۔پی ٹی آئی کے حواری پاکستان کے اندر رہ کر ملک کے اندر اداروں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ، 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کےئے گئے جو کہ قابل مذمت ہیں جو بھی شر پسند فوجی تنصیبات سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انصاف کا نظام سب کے لےئے برابر ہونا چاہئے، میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ خبرد ینے سے پہلے خبر کی تصدیق کر لیا کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں