وڈھ میں وبائی امراض سے 4خاندان متاثر
ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے علاقہ آڑینجی میں وبائی امراض سے چار خاندان متاثر۔ علاقہ میں متاثر افراد کی تعداد بیس سے متجاوز ہیں۔ متاثرین۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار تحصیل وڈھ کی ایریا آڑینجی کے آٹھ ایسے افراد کو خضدار ٹیچنگ اسپتال لایا گیا ہیکہ جن کو شدید بخار کے ساتھ کھانسی بھی ہے جبکہ ان کی آنکھیں بھی سرخ ہیں۔ ایم ایس ٹیچنگ اسپتال خضدار ڈاکٹر نصیر نے "نمآندہ انتخاب” سے بات چیت کرتے ہوٓے مذکورہ متاثرین کے خضدار ٹیچنگ اسپتال آنے کی تصدیق کی اور کہاکہ صبح پانچ ایسے مریض آٓے تھے جن کو داوآیاں دیکر فارغ کیا گیا جبکہ پیر کو چار بجے ایمرجنسی میں تین مریض آٓے تھے جن کو ہم نے دوآیاں دی اور چھ بجے تک اسپتال میں رکھا بعد ازاں ان کو اجازت ان کے یہ کہنے پر دی گٓی کہ وہ جاکر اپنے دیگر متاثر رشتہ داروں کو اسپتال لآیں گے۔ اور ان سے ہم رابطہ میں بھی ہے۔ مریضوں کے مطابق ان کے علاقہ میں اس وبا سے متاثر افراد کی تعداد بیس سے زیادہ ہیں جوکہ غربت کی بنا خضدار تک نہیں آسکتے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عموما اس طرح کی علامات کروناوآرس کی صورت میں رونما ہوتی ہے تاہم آڑینجی ایک دشوار راستوں اور پہاڑوں کے بیچ ایک ایسا علاقہ ہیکہ جہاں کروناوآرس کی کسی مریض کا آنا خارج ازامکان ہے کیونکہ کروناوآرس یہاں کی مرض نہیں بلکہ درآمد شدہ ہے یہ اس صورت میں ممکن ہوسکتاہیکہ ایران یا چین سمیت دیگر کروناوآرس کا شکار ملکوں سے کوٓی شخص یہاں آیا ہو تو تب خدشہ ظاہر کیاجاسکتاہے