بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کو خاتمہ قابل تحسین ہے، ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ
کوئٹہ (آئی این پی) ایوان صنعت و تجا رت کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نا ئب صدر حا جی آغا گل خلجی ،نا ئب صدر سیدعبدالاحدآغا نے بلوچستان کا بینہ کی جا نب سے مرکزی شاہراہوں پر مو جو د چیک پوسٹوں کو ختم کر نے کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا گیا ہے کہ شاہراہوں پرمو جو د چیک پوسٹوں پر کسٹم ڈیوٹی پیڈما ل بردار گاڑیوں کو روکنے سے قانونی تجا رت پر منفی اثرات مر تب ہو رہے تھے ۔انہوں نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی زیر صدارت صو با ئی کا بینہ کی جا نب سے بلو چستان میں شاہراہوںچیک پوسٹوں کو ختم کر نے کا فیصلہ تجا رت اور عوام دوست اقدام ہے چیکنگ کے نا م پر ما ل بردار گاڑیوں اور مسافر بسوں و دیگر کو روکنے سے مسافروں کو سخت مشکلات درپیش تھی بلکہ یہ قانونی تجا رت کر نے والے صنعتکاروں اور تا جروں کی حوصلہ شکنی کے مترادف تھا اسی لئے چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کا دیرینہ مطا لبہ بھی رہا ہے کہ شاہراہوں پر غیر ضروری چیک پوسٹوں اور وہاں چیکنگ کا سلسلہ ختم کیا جا نا چا ہیئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان اور صو با ئی کا بینہ کی جا نب سے شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کے خاتمہ کا فیصلہ خوش آئند ہے بلکہ اسے عوام اور تجا رت پیشہ افراد کو چیکنگ کے نا م پر بے جا روکے جا نے کا سلسلہ بھی ختم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کو بلا وجہ روکے جا نے سے قانونی تجا رت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے حالانکہ دنیا بھر میں قانونی تجا رت کے فروغ کے لئے سہولیات کا سامان کیا جا تا ہے مگر بلو چستان میں شاہراہوں پر مو جود چیک پوسٹوں کی وجہ سے تجا رت پیشہ افراد سمیت عوام کو بھی مشکلا ت درپیش تھی جس سے اب صو با ئی حکومت کے چیک پوسٹوں کے خاتمہ کے اعلان کے بعد خاتمہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان صو بے اور ملک میں بلا تعطل کا روبا ری سر گرمیوں کے جا ری رہنے کے حق میں ہے، ہم صوبا ئی کا بینہ کی جا نب سے چیک پوسٹوں کے خاتمہ کے فیصلے کاخیر مقدم کر تے ہیں ۔