حبیب جالب کی بلوچستان و بلوچ قوم کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بی این پی

دالبندین (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و عظیم بلوچ قوم پرست شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ کو انکے یوم شہادت کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ کی کمی آج بھی شدت سے محسوس ہو رہی ہے کیونکہ بلوچ قوم میں ایسے فلاسفر اور دانشور بہت کم پیدا ہوتے ہیں شہید کی سیاسی جدوجہد اور انکی بلوچستان و بلوچ قوم کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے مظلوم طبقے کی آسودگی کیلئے جدوجہد کرکے گزاری شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ ایک سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ ایک درویش نما انسان تھے کھبی بھی اپنے آپکو ورکرز سے دور نہیں رکھا بلکہ پارٹی کے چھوٹے سے چھوٹے مظاہرے میں کارکنوں سے پہلے پہنچ کر کارکنوں کو یہ احساس دلاتا کہ میں ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک عام ورکر ہوں اسی وجہ سے پارٹی کارکنان ہمیشہ شہید حبیب جالب بلوچ کی قدر و عزت کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے جسکی قیادت فخرے بلوچستان سردار اختر جان مینگل کر رہے ہیں پارٹی کے اصولی موقف اور دلیرانہ جدوجہد کی پاداش میں پارٹی کے سینکڑوں رہنماں و کارکنوں کو شہید کیا گیا تاکہ بی این پی کو انکے اصولی موقف سے دستبردار کرایا جا سکے لیکن مختلف ادوار میں پارٹی رہنماں و کارکنوں نے مصیبتیں اور مشکلات کا مقابلہ کرکے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے آج ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے عظیم فرزند سردار اختر جان مینگل کے سیاسی جدوجہد سے پریشان نادیدہ قوتیں نئے ہتھکنڈے استعمال کرکے پارٹی قائد کو جمہوری جدوجہد سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے مگر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماں و کارکنوں نے یہ طہ کر رکھا ہے کہ شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ سمیت تمام شہدا کے مشن کو آگے لیجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں