2013ءسے اب تک بلوچستان میں 526 نیب انکوائریز میں سے 332 کیسز بندہوئے

پشاور (این این آئی) 2013ئ سے اب تک کتنی نیب انکوائریاں شروع ہوئیں،کتنے مقدمات عدم شواہد پر بند کیے گئے؟، تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ جمعرات کو 2013 سے اب تک کی نیب انکوائریاں، وزارت قانون و انصاف نے تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔وزارت قانون و انصاف کے مطابق نیب میں 2013 سے اب تک 4 ہزار 142 کیسز اور انکوائریز کا آغاز کیا گیا، شواہد کی کمی کے باعث ایک ہزار 606 کیسز کو بند کیا گیا۔نیب راولپنڈی میں 261 انکوئریوں کا آغاز کیا گیا ، 175 کیسز بند ہوئے،نیب لاہور میں 304 انکوئریز شروع ہوئیں جبکہ 124 کیسز بند کئے گئے،اس کے علاوہ نیب ملتان میں 445 انکوئریز کا آغاز کیا گیا جبکہ بند کئے جانے والے کیسز کی تعداد 114 بتائی گئی ہے،نیب خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 178 انکوئریاں شروع کی گئیں جن میں سے 565 کیسز بند ہوئے۔وزارت قانون کے مطابق نیب کراچی میں بھی 820 انکوئریز شروع کی گئیں جن میں 182 کیسز بند کئے گئے،نیب سکھر میں 608 انکوئریز کا آغاز کیا گیا ، 114 کیسز بند ہوئے جبکہ نیب بلوچستان میں 526 انکوئریز کھولی گئیں جہاں 332 کیسز بند کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں