کوئٹہ، فیاض علی دوبارہ لاپتہ
کوئٹہ (نمائندہ انتخاب )کوئٹہ سے فیاض علی کو دوسری دفعہ لاپتہ کر دیا گیا ،فیاض علی گزشتہ اگست 2021 میں نو ماہ لاپتہ رہنے کےبعد بازیاب ہو گئے تھے، انھیں کل رات تین بجے ایک بار پھر مسلح افراد نےگھر میں گھس کر عورتوں کو زدکوب کرتے ہوئے لاپتہ کر دیا ہے۔فیاض علی بیوی نرگس جو اپنے شیرخوار ننھے بچے کے ساتھ گزشتہ سال نو ماہ تک اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے مسلسل احتجاج کرتے رہے، کبھی سڑکوں پہ کبھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نرگس فیاض نے اپنے شوہر گمشدگی پہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر کو پھر سے نامعلوم لوگ انکے گھر سے اٹھا کر لے گئے ہیں ، انہوں کے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ انہیں بار بار تنگ کیوں کیا جا رہا ہے، وہ جائیں تو کس کے پاس جائیں؟ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "گھر میں سوتے ہوئے نہ خواتین کا لحاظ کیا گیا نا بچوں کا آدھی رات گھر میں پھلانگ کر گھس جاتے ہیں اور اسکے شوہر فیاض علی کو لاپتہ کر دیتے ہیں ۔دوسری جانب وی بی ایم پی نے سوشل میڈیا پہ جاری کردہ مختصر بیان میں لکھا ہے کہ انکی تنظیم کے ریسرچ کو آرڈینیٹر حوران بلوچ کے گھر مسلح افراد نے ان کے والد کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا کہ اپنی بیٹی کو کام کرنے سے روکیں، تنظیم نے واقعے کی مزمت کی اور حکومت سے واقعہ کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔