گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 2.9 شدت زلزلے کے جھٹکے

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 2.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں جگلوٹ، بونجی، ڈوئیاں شلترو اور استور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں صوبہ پنجاب کے شہر جہلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شہر سے جنوب کی جانب 9 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی، تاجکستان اور جہلم میں ایک ہی ٹائم پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاجکستان میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں