نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

علی مردان ڈومکی کی نامزدگی پھر تعطل کا شکار ،ذرائع آئینی وقت ختم ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ،وزیراعلی قدوس بزنجو نے ڈومکی کی نامزدگی کی سمری پر دستخط نہیں کئے ، جام کمال گروپ اور جمعیت نے ڈومکی کی نامزدگی پر اتفاق کیا تھا ، آئینی وقت بارہ بجے سے قبل جام کمال اور ملک سکندر اور دیگر کی قدوس بزنجو سے ملاقات نہ ہوسکی ،ذرائعآئین کے تحت اب اسپیکر اسمبلی حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینگے نگران وزیراعلی کئیکے دونوں گروپس سے دو دو نام مانگے جائینگے جس پر پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کریگی ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے تین تین اراکین شامل ہونگے ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی پارلیمانی کمیٹی تین دونوں میں فیصلہ نہ کرسکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائیگا جو چوبیس گھنٹوں میں فیصلہ کرنیکا پابند ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں