مخصوص ٹولہ شان صحابہؓ پر حملہ آور ہورہا ہے، کسی کو گستاخی کی اجازت نہیں دیں گے، سنی علما کونسل

کوئٹہ (یو این اے) سنی علماءکونسل اوراہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاہے کہ ملک بھر میں صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخیاں جاری ہیں، کوئٹہ ،اسلام آباد،گلگت اورپنجاب کے مختلف شہروں میں مجالس میں صحابہ کرامؓ کی ناموس پر ایک مخصوص ٹولہ حملہ آور ہورہا ہے، گلگت میں جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اگر گستاخ صحابہ آغا باقر الحسینی کو گرفتار نہیں کیا گیا تو بلوچستان بھر میں مرکزی قیادت کے حکم پر دھرنے کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا کہ کسی کو اپنے ذاتی وگروہی مفادات اور تسکین کیلئے صحابہ کرامؓ کی توہین اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے شرپسند عناصر جو ذاتی مفادات کے خاطر صحابہ کرامؓ کی توہین کرتے ہیں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوجائیں تو پھر واویلا شروع کردیا جاتا ہے جو انتہائی تشویشناک اور پاکستان کے امن کیلئے بھی خطرناک ہے۔ سنی علماءکونسل اور اہلسنت والجماعت کسی کو اجازت نہیں دیگی کہ وہ آزادی اظہار رائے یا پھر ذاتی مفادات کی آڑ میں رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ کی کی شان میں گستاخی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں