حب، دریجی میں مائنز پر فائرنگ سے مزدور زخمی، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
حب (این این آئی) دریجی میں ما ئنز پر فائرنگ سے مز دور زخمی ، دریجی پو لیس نے فائرنگ کرنےوالے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او دریجی عبد الحمید نے بتا یا کہ دریجی علا قے لو ہی میں واقع ما ئن پر دو گر وپو ں کا آپس میں تنا زعہ چل رہا تھا کہ اس دوران مو لابخش نامی شخص نے ما ئنز پر کام کرنےوالے غوث بخش نا می مزدورکو کام بند کراتے ہو ئے فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کام کرنےوالا مزدور غوث بخش ولد کما ل خان زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ما ئن پر کام کرنےوالے دیگر مزدوروں نے فائرنگ کرنےوالے شخص پکڑتے ہو ئے پو لیس کو اطلا ع دی ایس ایچ او عبد الحمید نے مذید بتا یا کہ فا ئر نگ کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس نے فائرنگ کرنےوالے ملزم غوث بخش کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا پو لیس کے مطابق ملزم سے بر آمد شدہ اسلحہ بغیر لا ئنس یافتہ ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے ۔


