جوزپ بوریل نے بھی شمالی غزہ کے فلسطینیوں کے انخلاءکو ناممکن قرار دے دیا
برسلز :یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مو¿قف کی حمایت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں شمالی غزہ کے فلسطینیوں کے انخلائ کو ناممکن قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے 11 لاکھ فلسطینیوں کو الٹی میٹم دئیے جانے کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوے جوزپ نے کہا کہ لوگوں کو ایسے علاقے کی جانب جانے کے لئے کہنا جہاں خوراک، پانی اور سر چھپانے کی کوئی جگہ نہ ہو، یہ عملی طور پر ناقابل عمل ہے۔سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میںجوزپ بوریل نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے انتباہ کی مکمل تائید کرتا ہوں کہ اسرائیل کی درخواست کہ 10 لاکھ شہریوں کو غزہ کے شمال سے ایک ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں خوراک، پانی یا پناہ گاہ نہ ہو، محاصرے کے زیر اثر علاقے میں انتہائی خطرناک اور عملی طور پر ناممکن ہے


