عوامی خدمت کیلئے پرعزم ہیں، اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، آصف زرداری

نواب شاہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر و سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اگلی حکومت، انشااللہ، پاکستان پیپلزپارٹی بنائے گی۔ میڈیا سیل بلاول ہا?س سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق صدر مملکت سے سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور معززین نے زرداری ہا?س نوابشاہ میں ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات کرنے والے کارکنان اور زعما سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم کے حوالے سے تجاویز کو سنا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن ملک میں عوامی حکومت کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔ اس موقعے پر غلام قادر چانڈیو، غلام مصطفی شاہ، آفتاب انڑ، غلام شاہ لغاری، طارق آرائیں، ناصر شاہ، علی حسن زرداری، منور وسان، عاشق زرداری اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں