ڈبلیو ایچ او نے کانگو وائرس سے بچائو کے لیے 200 کٹس فراہم کردی،چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ(آن لائن)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں نے انسداد پولیو مہم، ایمیونائزیشن سمیت دیگر متعلقہ آمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کانگو وائرس سے بچا¶ کیلئے بروقت اقدامات قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملے نے کانگو کی وباءکے دوران ہسپتالوں میں مریضوں کی خیال داری کر کے انسانی خدمت کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سیلاب زدہ علاقوں میں نیوٹریشن سنٹرز قائم کرے گی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے محکمہ صحت بلوچستان کو اپنی ترجیحات پر سرفہرست رکھنے پر ڈاکٹر پالیتھا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاو کے لیے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، پی ڈی ایم اے، میونسپل کارپوریشن، لائیو اسٹاک کے محکمہ جات نے مشترکہ معاونت سے اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر پر توجہ دے رہی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ عبداللہ خان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کانگو وائرس سے بچا¶ کے لیے 200 کٹس فراہم کئے ہیں۔