سرائیل میں حزب اختلاف کا وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ
تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیل میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپد نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کے خلاف جنگ سے نمٹنے میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور حکمتِ عملی پر استعفی دیں۔لاپد کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ قومی تعمیر نو کی حکومت تشکیل دی جائے جس کی قیادت نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کر سکتی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم چلے جائیں۔اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے بیانات کے بعد لاپد نے ٹویٹ کیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اور عوام نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن کمزور کڑی حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آوازیں سنی ہیں کہ یہ وقت نہیں ہے۔ ہم نے 40 دن انتظار کیا، اب کوئی وقت نہیں ہے۔ اس وقت ہمیں ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو سکیورٹی اور معیشت کے علاوہ کچھ نہ کرے۔لاید 7 اکتوبر کے بعد تشکیل دی جانے والی اسرائیلی جنگی کابینہ میں شامل نہیں ہوئے، اس کے برعکس مرکزی حزب اختلاف کے رہنما بینی گینٹز اس میں شامل تھے۔


