اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ایک تنظیم نے نہیں کیا،حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی،چینی قونصلیٹ اور اس حملے کی ماسٹر مائنڈ ایک ہے
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی جس کی وجہ سے سیکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ اورپی ایس ایکس پر حملےکا ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتا ہے، دونوں حملوں کی کافی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ مختلف سلیپر سیل سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، حملے کے وقت دہشتگردوں کے ساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا جب کہ حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور ایمونیشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


