آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد، رواں مالی سال توانائی شعبے کے گردشی قرضہ میں کمی کا فیصلہ

کے الیکٹرک اور حکومتی پاور پلانٹس کو چار سو ارب روپے میں سے ایک سو ستانوے ارب جاری کر دیئے اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد، رواں مالی سال توانائی شعبے کے گردشی قرضہ میں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا، کے لیکٹرک اور حکومتی پاور پلانٹس کو چار سو ارب روپے میں سے ایک سو ستانوے ارب جاری کر دیئے، وزارت خزانہ کی ہدایات پر وانائی شعبے کے گردشی قرض میں دو سو ارب روپے کمی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گردشی قرض میں کمی کیلئے حکومتی کوششیں،، پاور پلانٹس کو 197 ارب روپے جاری کر دئے گئے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک گردشی قرضہ میں 4 سو ارب روپے کی کمی آئی ایم ایف بنچ مارک میں شامل ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکومتی پاور پلانٹس کو 140 ارب روپے اور کے الیکٹرک کو 57 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جون 2024 تک مجموعی طور پر گورنمنٹ پاور پلانٹس کو 260 ارب اور کے الیکٹرک کو 140 ارب جاری کئے جائیں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جاری 197 ارب روپے میں سے 70 ارب حکومتی پاور پلانٹس سے قرض واپس لیا جائے گا، جبکہ گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلئے کے الیکٹرک اور حکومتی پاور پلانٹس کیجانب سے 65 ارب گیس کمپنیوں کو ملیں گے، دونوں گیس کمپنیوں کیجانب سے رقم ملنے پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ ڈیویڈنڈ کی رقم ادا کرے گا،وزارت خزانہ کی ہدایات پر توانائی شعبے کے گردشی قرض میں 2 سو ارب روپے کمی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں