افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ میں تاجر ملوث ہیں، نگران وزیر تجارت

کراچی (انتخاب نیوز) نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملک میں ڈالرکی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار تاجروں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ میں ملوث ہیں۔ کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے تاجروں کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈالر 160 سے 320 تاجروں کی وجہ سے ہوا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ میں تاجر ملوث ہیں، چین سے 22 ارب ڈالر کا مال خرید کر 12 ارب ڈالر بتایا گیا، چین سے ڈیٹا لےکر آیا ہوں، تاجر بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں