بحری جہاز کو ہائی جیک کرنیوالے 35 صومالی قزاقوں کو بھارت پہنچا دیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) 3 ماہ قبل ہائی جیک ہونے والے بحری جہاز میں موجود 35 صومالی قزاقوں (جنہیں بھارت نے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا تھا) کو ممبئی پہنچا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دسمبر میں صومالیہ کے قریب بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے جس میں عملے کے 15 بھارتی ارکان سوار تھے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ کے ساحل سے ہائی جیک کیے گئے اس جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا تھا اور اسے صومالی قراقوں نے ہائی جیک کرلیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ 40گھنٹے طویل آپریشن کے بعد اس بلک کیریئر کارگو بحری جہاز پر موجود 35صومالی قزاقوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا اور جہاز کا کنٹرول سنبھال کر عملے کے 15 اراکین کو بازیاب کرا لیا گیا۔ اس بحری جہاز میں صومالی قزاق تین ماہ قبل یمن میں سقوطری کے جزیرے پر 14دسمبر کو سوار ہوئے تھے، یہ جزیرہ صومالیہ سے لگ بھگ 240کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بحریہ کے ایک بیان کے مطابق تمام 35 افراد کو جہاز ہائی جیکنگ کرنے کے الزام میں ممبئی پہنچا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں