گوادر سمیت بلوچستان بھر سے بھرتی ہونے والے سینکڑوں پولیس کانسٹیبل تنخواہوں سے محرو م

گوادر (این این آئی)گوادر سمیت بلوچستان بھر سے بھرتی ہونے و الے سینکڑوں پولیس کانسٹیبل تنخواہوں سے محروم،سینکڑوں ملازمین تنخواؤں کی بندش معاشی قتل مترادف ہے ،محکمہ داخلہ کی کوتاہی سے سینکڑوں خاندانوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑگہیں،ارباب اختیار پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں ادا کریں تاکہ انکے گھروں میں عید کی خوشیاں بحال ہوں،عوامی حلقے۔تفصیلات کے مطابق گوادر سمیت بلوچستان بھر سے بطور پولیس کانسٹیطل بھرتی ہونے والے سینکڑوں ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے اپنی تنخواؤں سے محروم ہیں۔تنخواؤں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑنے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں عوامی و سماجی حلقوں ملازمین کے تنخواؤں کی عدم ادائیگی کو محکمہ داخلہ کی کوتاہی قرار دیکر اس تاخیر کو ملازمین کی معاشی قتل قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں عوامی و سماجی حلقوں نے بلوچستان حکومت،محکمہ داخلہ،سیکٹری فنانس و ارباب اختیار سے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں ادا کرنیکی پرزور اپیل کی کہ تاکہ انکے گھروں میں عید کی خوشیاں بحال ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں