کوئٹہ،فائرنگ سے وکیل زخمی، وکلا کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ؛صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح روڈپر فائرنگ سے وکیل شدید زخمی ہسپتال منتقل کردیاگیا بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے آج بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کااعلان کردیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع اصغرپانیزئی لاء کے چیمبر میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا جس میں سپریم کورٹ کے وکیل اصغر پانیزئی ایڈووکیٹ کوشدیدزخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی،دوسری جانب بلوچستان کی وکلاء تنظیموں بلوچستان بارکونسل،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے وکیل اصغر پانیزئی ایڈووکیٹ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے آج بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کااعلان کردیاہے۔
Load/Hide Comments


