عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے، افراد اور ممالک میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں بلکہ طویل عمل ہے، سلامتی کونسل کے صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، سکیورٹی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے،طاقت دی نہیں جاتی بلکہ طاقت لی جاتی ہے،آج کے دورمیں سب سے بڑامسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے، موسمیاتی تبدیلی کوسامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے،21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگانوجوان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی، امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز (لمز)میں 21ویں صدی کے اقوام متحدہ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں