مستونگ میں منشیات فروشی عروج پر، نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن

مستونگ ضلع میں منشیات فروشی عروج پر نوجوان تیزی کے ساتھ منشیات کے لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں جس سے انکے گھر تباہ ہورہے ہیں انتظامیہ نے اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند کرکے خواب غفلط میں سورہی ہیں۔اور اپنی تر توجع چیک پوسٹوں پر اسمنگلروں کی تحفظ پر دی ہوئی ہیں۔سابق ڈی سی کے تبادلے کے منشیات کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی جس سے منشیات کی لعنت کے کاروبار میں ملوث عناصر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اب تو دیگر ممالک کے لوگ بھی مستونگ آکر منشیات لین دین کرنے لگے جس کی واضع مثال گزشتہ دنوں لکپاس پر سکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونا والا افریقی شہری ہے۔انتظامیہ کے ناک کے نیچے ولی خان تھانہ سے چند سو قدم پر واقع عالمی شہرت یافتہ منشیات کا اڈہ قائم ہے جہاں روزانہ سینکڑوں مرد اور خواتین منشیات لینے آتے ہیں،مستونگ کے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان وزیرداخلہ بلوچستان ایم پی اے ایم این اے سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس اہم انسانی مسئلہ پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔تاکہ ہمارے گھروں کے شم و چراغ اس لعنت میں مبتلا ہونے سے مزید بچ سکے اور زمہ داروں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں