وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، عاشورہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا عاشورہ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائرہ لینے کے لیے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دروہ۔ کمانڈر 12 کور، صوبائی وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں قائم ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن مرکز میں متعلقہ حکام کی جانب سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ، جلوس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعلیٰ کا سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔

اپنا تبصرہ بھیجیں