پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،پروفیسر ڈاکٹر میجرجنرل عامراکرام

اسلام آباد  کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ قومی صحت پروفیسر ڈاکٹر میجرجنرل عامراکرام کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر میجرجنرل عامراکرام نے بتایا کرونا وائرس سے بچاو کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنایاہے تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کی جا رہی ہے صرف 17 فروری کو باہر سے آنے والے 16841 مسافروں کی سکریننگ ہوئی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال نمٹنے کیلئے تمام ادارے مستعد ہیں۔ چین سے آنے والے مسافروں کے موصول شدہ ڈیٹا کے مطابق قومی ادارہ صحت کی ٹیم ان سے رابطے میں ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر نگرانی این آئی ایچ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور قومی ادارہ صحت کے ماہرین کی صورت حال پر گہری نظر ہے انہوں نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں