بلوچستان کی 5 سیاسی جماعتوں کا سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

کوئٹہ:بلوچستان کی 5 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں تین ہفتوں تک سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کورنا وائرس کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں جگہ فراہم کرنے کی کسی بھی صورت اجازت ہیں دینگے اور نہ ہی زائرین کو دوسرے صوبوں کو منتقل کرنے کیلئے قومی شاہراہیں استعمال کرنے کی اجازت دینگے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان بارڈر سے ہی جہاز کے ذریعے منتقل کیا جائے اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے تو اپوزیشن جماعتیں پھر احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال،نیشنل پارٹی کے عبدالخالق بلوچ،قومی وطن پارٹی کے عبدالجلیل بازئی،سمیع اللہ لونی،اہلحدیث والجماعت کے عصمت اللہ سالم نے جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قہار ودان،اصغر علی ترین،عین ا للہ شمس،جمعیت علماء اسلام کے ترجمان دلاور خان کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام،پشتونخوا میپ،نیشنل پارٹی،قومی وطن پارٹی،جمعیت اہلحدیث کی جماعتوں نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی اور اتحاد کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے مرکزی فیصلے کے مطابق نیشنل سیکورٹی نے کورنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سرگرمیاں محدود کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے تین ہفتوں تک سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ ایک آفت ہے کورنا وائرس کی وجہ سے دنیا متاثر ہوئی ہے اور ڈبلیو ایچ او نے اس کو عالمی وباء قرار دیا ہے اس لئے اپوزیشن جماعتوں سیاسی اختلافات کے باوجود ہرقسم کے اخلاقی تعاون کیلئے تیار ہین انہون نے کہا کہ ہمسایہ ممالک اور خاص کر ایران سے کورنا وائرس پھیل گئی اور بلوچستان بھی ان سے متاثر ہوا کیونکہ ایران کے جن دوشہروں میں کورنا وائرس پہلے پھیل گئی زائرین زیادہ تر وہاں زیارتوں کیلئے جاتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جو زائرین اور تاجرایران بارڈر پر آتے ہیں ان کو تفتان میں واقع کیمپ میں رکھا جائے شیخ زائد ہسپتال میں منتقل زائرین اور دوسرے صوبوں کے لوگوں کو یہاں لانے کی فیصلہ کومسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرین جو دوسرے صوبوں کے زائرین کو یہاں رکھا جارہا ہے ان کو ہم کسی صورت یہاں رکھیں گے اور نہ ہی اس کی اجازت دینگے اور نہ ہی قومی شاہراہوں کو استعمال کرنے کی اجازت دینگے دوسرے صوبوں کے زائرین کو فوری طور پر جہاز کے ذریعے وہاں منتقل کیاجائے انہوں نے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین قومی شاہراہوں پر بسوں کے ذریعے سفر کرینگے جس سے کورنا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے حکومت کی جانب سے کورنا وائرس سے بچاؤ کیلئے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی نہ ہی کوئی ہسپتال یالیبارٹری قائم نہیں کی گئی صوبائی حکومت تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو معطل کر کے فنڈز کورنا وائرس پر لگایا جائے اگر حکومت نے سنجیدگی کامظاہر ہ نہیں کیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے جنگ اخبار کے مالک میر شکیل ا لرحمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے لڑنے کی بجائے کورنا وائرس پر توجہ دی جائے تاہم میڈیا نے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی آواز بلند نہیں کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پوری دنیا میں 130ممالک کورنا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اجتماعات کی سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہے ہمارے جو طے شدہ شیڈول تھے ان کو منسوخ کر دیا گیا کورنا وائرس کے بارے میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے بلوچستان عسکری پارٹی کی حکومت ہے اور تمام معاملات مفلوج ہوکر رہ گئی وزیراعلیٰ نے جو ویڈیو پیغام جاری کیااس کی ہم مذمت کرتے ہیں ہمیں احتیاطی تدابیر نہیں بلکہ انتظامات ہونے چاہیے نیشنل پارٹی کے عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ کورنا وائرس ایک عالمی وباء ہے اور موذی مرض کی طرح پھیل رہی ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے صورتحال گھمبیرہوتی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں