امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، جینٹری بیج

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جب کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ مناسب نہیں تھا۔امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہا ہوں، یہاں کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہور ہا ہے، پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔جینٹری بیج نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے، بائیڈن انتظامیہ کا پاکستان سے رویہ مناسب نہیں تھا جب کہ آج امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کی قربانی دی، امریکی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں مگر اب دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں، امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، مصنوعی ذہانت،رئیل اسٹیٹ، معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں