رئیل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنیکا فیصلہ، وزیر خزانہ منظوری دے چکے، ایف بی آر حکام

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے یہ 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جولائی میں عائد کی تھی، جو کسی بھی پلاٹ کی پہلی بار فروخت پر وصول کی جاتی تھی، لیکن اب 10ماہ بعد یہ ڈیوٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے سینئر حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر5 فیصد عائد کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب دونوں کیٹیگریزکو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کیلئے ایف بی آر نے سمری بھیج دی ہے۔ ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر نجیب میمن نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے قانون سازی جلد کی جائے گی، وزیر خزانہ سمری کی منظوری دے چکے ہیں، جلد سمری وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں