حکومت کی جانب سے دکانیں بندکرنے کے فیصلے پر تحفظات ہیں، تاجران

کوئٹہ, مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے ترجمان اللہ دادترین نے اپنے ایک بیان میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میرج ہال سینما ھال یونیوسٹیوں کالجز سکولز بند کرنے اور کھیلوں کے اجتماعات پر پابندی اور دیگر سرکاری اداروں میں جہاں عوام کامجمع ہوتاھے میں غیر ضروری داخلے پر پابندی کوسراہتے ہوئے کھلے بازاروں میں دکانوں کو بند رکھنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیاہے اور اس سے ناقابل عمل قرار دیا ہے اللہ دادترین نے کہا ھے کہ ہم اس مسلہ کی سنگینی کو جانتے ھوئے ہر ممکن جائز تعاون کیلئے تیارہیں مگر سب پہلے حکومت کے ذمہ جو فرائض بنتے ہیں حکومت اپنے وہ فرائض احسن طریقے سے ادا کریں جس میں سرفہرست ایران سے آئے ہوئے دیگر صوبوں کے لوگوں کو فوری طور پر ان صوبوں کے حوالے کرنا شامل ھے ھسپتالوں میں ضروری سہولیات فراھم کریں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنایاجائے اور اس دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کے حوالے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپورتعاون کرینگے جس میں ایک تجو یز یہ بھی ھے صبح دیر سے دکان کھولنا سرشام جلدی بند کرنا پہلے مرحلے میں ایسے شاپنگ سینٹر جہاں خریداروں کاھجوم ھو کوبند کرنا اور لوگوں سے میل جول میں احتیاط برتنا شامل ہے بیان میں کہاگیا ھے کہ کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ھم.اپنی ذمداریوں احسن طریقے سے ادا کرینگے اور حکومت سے ھر ممکن تعاون کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں