وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کا دورہ

کوئٹہ؛وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کی شام فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کا دورہ کیااور آئسولیشن وارڈ،آء سی یو اور پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا معائینہ کیا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے وزیراعلیٰ کو آئسو لیشن وارڈ میں فراہم کی گئی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ آئسو لیشن وارڈ میں کورنا وائرس سے متاثر زیر علاج بچے کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور متاثرہ بچے کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے ایم ایس ہسپتال نے آگاہ کیا کہ آئسولیشن وارڈ میں 5وینٹی لیٹر ز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں وزیراعلء نے آء سی یو میں زیر علاج تپ دق کے مریضوں کی عیادت بھی کی اور پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا معائینہ بھی کیا جہا ں انہیں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں کرونا اور کانگو وائیرس اور دیگر متعدی امراض کے ٹیسٹ کی جدید سہولتیں موجود ہیں وزیراعلء نے اسپتال میں کورونا وائیرس کے لیئے قائم آئیسولیشن وارڈ اور دیگر مریضوں کے لیئے طبی سہولتوں اور صحت وصفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپتال کی توسیع اور طبی سولیات میں اضافے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈاکٹروں اور طبی عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورنا وائیرس کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے ڈاکٹر اور طبی عملہ کی خدمات اور جذبہ قبل تحسین ہیں وزیراعلیٰ نے آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ میں تعینات ڈاکٹر وں طبی عملے اور انتظامی افسران کی کاکرکردگی قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس جذبہ اور لگن سے ڈاکٹر طبی عملہ اور انتظامی افسران کرونا وائیرس کی روک تھام اور تدارک کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انشاء اللہ ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام گھبرانے کی بجا ئے احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں وزیراعلیٰ کو اس موقع پر سیکرٹری صحت مدثر وحید نے آگاہ کیا کہ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری میں قائم قرنطینہ میں موجود زائیرین کے ٹیسٹ جاری ہیں جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم عمران زرکون نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں زائرین کی سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں