پشتون قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنا ہوگا، نواب ایاز جوگیزئی

کوئٹہ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وپشتون قومی جرگے کے کنونیئر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پشتون قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنا ہوگا جب تک ہم تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں ہم نہ ترقی کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے بچوں کو اچھے تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرینگے پشتونوں کو اس وقت دو جنگ مسلط ہیں ایک قبائلی طور پر ہے اور ایک غیروں کی طرف سے ہے پشتونوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے زیارت میں کاکڑ،(پانیزئی)دو خاندانوں کے درمیان قتل کے تصفیے کے موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی شربت آقا ا ور حاجی حافظ کے درمیان تصفیہ کیا گیا اور آپس میں شیر وشکر ہوگئے منعقدہ جرگے سے سردار نصرو کاکڑ،ابراہیم آغا(کڈی آغا)اے این پی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر،وزیر اعلیٰ کے کوارڈینیٹر بلال کاکڑ،عبدالمالک پانیزئی،سردار قاسم سارنگزئی،سردار غازی خان پانیزئی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان دلاور خان کاکڑ،سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ کاسی،حاجی لالو اچکزئی،محراب کاکڑ سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ اس وقت پشتونوں کو اتحاد واتفاق کامظاہرہ کرنا ہوگا جب تک ہمیں اتحاد واتفاق کامظاہرہ نہیں کرینگے اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے پشتونوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے قبائلی تنازعات کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے اور اس تنازعات کے باعث ہمارے علاقوں میں نہ ترقی ہورہی اور نہ ہی اچھے تعلیمی ادارے ہیں دو خاندانوں کے درمیان تنازعات کا حل ہونا انتہائی خوش آئند عمل ہے اور اس عمل کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں باقی لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ حالات کی بہتری اور پشتونوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے مثبت سوچ اپنا ناہوگاورنہ حالات مزید گھمبیر ہوسکتی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ان تنازعات کاخاتمہ اب ضروری ہوگیا کیونکہ پشتون قوم پہلے ہی بحرانوں کا شکار رہا ہے پشتونوں پر دو طرح کی جنگ مسلط کی گئی ان دونوں جنگوں کا خاتمہ اتحاد واتفاق سے کرناہوگا انہوں نے کہا کہ پشتون قوم نے ہمیشہ تشدد کی سیاست سے نفرت کی ہے اور کبھی بھی دہشتگردی جیسے واقعات میں ملوث نہیں رہیں مگر بعض قوتیں جان بوجھ کر پشتونوں کو ان واقعات کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں اتحاد واتفاق سے ہی ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں