کوئٹہ: سابق ایم پی اے مجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بری
کوئٹہ : ماڈل کریمنل کورٹ کوئٹہiiکے جج جنا ب دوست محمد مندوخیل نے ٹریفک پولیس سارجنٹ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کر نے کے مقدمہ میں نا مز د پشتونخوا ملی عوامی پا رٹی کے سابق ممبر بلو چستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کوعدم ثبوت کی بنا ء پر بری کر نے کا حکم دے دیا۔ پشتونخوا ملی عوامی پا رٹی کے رکن صو با ئی اسمبلی اور اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی پر20جون 2017ء کو کو ئٹہ کے زرغون روڈ جی پی او چوک پرٹریفک پولیس سارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔عدالت کے جج نے مذکو رہ مقدمہ پر فریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے گزشتہ روز سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے عبدالمجید خان اچکزئی کو بری کر نے کا حکم دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments


