تربت، بلوچ خاتون اینکر کے قتل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت
تربت (انتخاب نیوز) بلوچ خاتون اینکر و صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کیس میں مزید پیشرفت،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی تقریباً 5 ماہ قبل محراب گچکی نامی شخص سے شادی ہوئی تھی آج بوقت تقریبا 12:30بجے دن ٹیچنگ ہسپتال کیچ میں محراب گچکی نامی شخصنے شاہینہ نامی خاتون کو زخمی حالت میں لایا جو کہ راستے ہی میں جاں بحق ھوگئی تھی جس کی موت گولیاں لگنے سے واقع ھوئی تھی لاش پہنچانے کے بعد محراب ہسپتال سے چلاگیا۔مقتولہ خاتون شاہینہ بنت رفیق سکنہ شاہی تمپ تربت کی رہائشی تھی زرائع سے معلوم ہوا کہ مقتولہ محراب گچکی کی زوجیت میں تھی مگر محراب کے ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ اس نے شادی نہیں کی تھی خاتون کے ماموں امجد رحیم کاکہناہے کہ انھوں نے کورٹ میرج کی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ ٹی اینڈ ٹی کالونی میں واقع ایک سرکاری مکان جو کہ اکبر گچکی کی رہائش گاہ ہے جس کی ڈیوٹی کوئٹہ میں ہے موقع سیایک پستولکا ایک خالی خول اور ایک زندہ کارتوس ملا ہے۔محراب خاتون شاہینہ بنت رفیق کی لاش پپہنچانے کے بعد روپوش ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی ماں کوئٹہ سے تربت کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ وہ خود اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرنا چاہتی ہے۔ پولیس مبینہ ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔۔۔


