بلوچستان، تمام سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے بلوچستان میں تمام سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب تمام محکموں کے سیکرٹریز اور ڈویژنل کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں تمام سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے لہٰذاء اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام اپنی رپورٹ جمع کرائیں بصورت دیگررپورٹ جمع نہ کرنے والوں کے خلاف وزیراعلیٰ بلوچستان کو مزید کارروائی کیلئے لکھاجائیگا۔
Load/Hide Comments


